غیر ملکی ہائی کمیشن کی اہلکار نے پولیس کانسٹیبل پر ظلم کی انتہا کردی
اسلام آباد میں غیرملکی ہائی کمیشن کی اہلکار نے سگنل توڑتے ہوئے پولیس کانسٹیبل پرگاڑی چڑھا دی۔حادثہ شاہراہ دستور پر پیش آیا اور کانسٹیبل عامر کاکڑ زخمی ہوگیا۔پولیس کانسٹیبل عامرکاکڑ کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں پولیس اہلکار کی موٹر سائیکل تباہ ہوگئی۔زخمی اہلکار کواسپتال منتقل کردیاگیاجہاں اس کاعلاج جاری ہے اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد نے زخمی افسر کے بہترین علاج کے احکامات جاری کردیے۔ حادثے سے متعلق ضابطے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔