نوجوان پاکستانی کوہ پیماشہروزکاشف نےنئی تاریخ رقم کردی

نوجوان پاکستانی کوہ پیماشہروزکاشف نےنئی تاریخ رقم کردی

نوجوان پاکستانی کوہ پیماشہروزکاشف نےنئی تاریخ رقم کردی

پاکستانی نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے نئی تاریخ رقم کردی،8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی بن گئے ہیں۔
’براڈ بوائے‘ کےنام سے مشہورشہروز کاشف آج صبح شیشاپنگما کی چوٹی پرپہنچ گئے۔
شہروزکاشف تمام 14 بلند ترین چوٹیاں سر کرنےوالے دوسرے پاکستانی بن گئے۔سربازخان نے پہلے پاکستانی کوہ پیما ہونے کا اعزازگزشتہ ہفتے شیشا پنگما سر کرکے حاصل کیا تھا۔
شہروز کاشف کاایٹ تھاؤزنڈرسر کرنے کا سفر 2019 میں شروع ہوا۔انہوں نے صرف 17 سال کی عمرمیں 8047 میٹربلند براڈ پیک کو سر کیا،شہروزکاشف کی یہ ایک شاندارابتدا تھی جوانہیں بین الاقوامی سطح پرمشہور کرگئی۔
سال 2021 میں شہروز نے ماؤنٹ ایورسٹ، مناسلو اور کے ٹو کی چوٹیوں کو سرکیا۔2022 میں شہروزکاشف نے کینچنجونگا، لوٹسے، مکالو، نانگا پربت، گیشر برم ون اور گیشر برم ٹو کی چوٹیوں پرپہنچ کراپنی مہارت کامظاہرہ کیا۔
شہروز کاشف کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رہا اور گزشتہ سال انہوں نے اناپورنا، داولاگیری اور چو ایو کی چوٹیوں کو سر کیا۔لیکن یہ بات قابل ذکر ہے کہ شہروزکاشف گزشتہ برس ایک حادثے کی وجہ سےشیشاپنگما کوسر کرنے سے محروم رہ گئے تھے، اگر وہ اس وقت شیشاپنگما کو سر کرنے میں کامیاب ہو جاتے تو وہ دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما بن جاتے جنہوں نے تمام 14 ایٹ تھاؤزنڈر سر کیں۔
شہروز کاشف نے اپنی کامیابی پرخوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ یہ سب حاصل کرنا ان کیلئے آسان نہیں تھا۔
انہوں نے کہامجھے معلوم تھا کہ یہ انتہائی مشکل ہوگا اور میری جان جانے کا خطرہ حقیقی تھا لیکن میں ہمیشہ منزل پرتوجہ مرکوز رکھتا رہا، اب جب کہ میں یہاں کھڑا ہوں، مجھے احساس ہوا کہ یہ کامیابی صرف پہاڑوں کو سر کرنے کی نہیں بلکہ یہ خوف، شک اور حدود پر قابو پانے کے بارے میں ہے۔میرے لیے یہ سب کسی معجزے سے کم نہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے