عظمی بُخاری کا آئندہ سے وزیروں والی اکڑ میں رہنے اور صحافیوں سے کسی قسم کا لاڈ نہ کرنے کا اعلان
عظمیٰ بخاری نےوزیروں والی اکڑ میں رہنے اور صحافیوں سے کسی قسم کا لاڈ نہ کرنے کا اعلان کردیا۔
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ میں تو تم لوگوں کو یہ بھی کہتی ہوں کہ میں تمہیں چھوڑوں گی نہیں،دو لگاؤں گی تو تمہارے زمینی خداؤں کو یہ بھی لگے گا کہ میں نے تمہیں دھمکی دے دی ہے،بس آج سے میں کوئی آپا واپا نہیں، میں نے سیکھ لیا ہے،وزیروں والی آکڑ میں رہنا چاہئے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ والدین کو نہیں پتا ان کے بچوں نے” 9 مئی پارٹ 2 ” کردیا ہے، اسکول کالجز کے طلباء نے پرائیویٹ املاک کو جلایا ہے۔لیپ ٹاپ اور ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز لوٹے ہیں