رؤف حسن کی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشافات۔۔۔ طاقتور پھنس گئے
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن کی میڈیکل رپورٹ اسلام آباد پولیس کو موصول ہوگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق رؤف حسن کے چہرے پر زخم آہنی مکا لگنے سے آیا، انہوں نے ابتدائی طبی امداد پی اے ایف اسپتال سے لی۔
ذرائع کے مطابق سرکاری میڈیکل رپورٹ میں زخم کی گہرائی نہیں بتائی گئی، زخم پر ٹانکے لگے ہونے کی وجہ سے زخم کی گہرائی کا تعین نہیں کیا جاسکا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ موقع سے ملنے والا بلیڈ فارنزک اور فنگر پرنٹس کی شناخت کیلئے لاہور بھجوا دیا ہے، حملے کی جگہ کی سی سی ٹی فوٹیجز بھی فارنزک کے لیے ایف آئی اے کو بھجوا دی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کے چہروں کی شناخت کے لیے فوٹیجز آج نادرا کو بھجوائی جائیں گی، اسلام آباد پولیس حملہ آوروں کی شناخت کیلئے تمام خواجہ سراؤں سے تحقیقات کر رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کی تحقیقات کے لیے جیو فینسنگ بھی کی جارہی ہے۔