پی ٹی آئی رہنما عمران خان کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا
چیف جسٹس کی جانب سے عمران خان کو سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کے مشورے پر بانی پی ٹی آئی نے آمادگی ظاہر کردی اور اس حوالے سے انہوں نے سپریم کورٹ کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سپریم کورٹ کو مذاکرات کے حوالے سے خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا متن انہوں نے نوٹ کروادیا۔ذرائع کے مطابق عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ یہ خط ملک کو درپیش معاشی مشکلات اور سیاسی عدم استحکام ختم کرنے کیلئے لکھ رہے ہیں اور ان کا موقف ہے کہ ملک کو درپیش سنگین معاشی و سیاسی عدم استحکام ختم کرنے کیلئے وہ ہر سنجیدہ فریق سے بات چیت کرنے کے لیے تیار ہیں۔ذرائع کے مطابق خط کے نکات میں انہوں نے لکھوایا ہے کہ ہر وہ فریق جو معاشی و سیاسی مسائل حل کرنے کی استطاعت رکھتا ہو اس سے بات کی جاسکتی ہے، انتخابی مینڈیٹ کی واپسی، نو مئی جوڈیشل انکوئری سمیت دیگر سیاسی کیسز میں فئیر ٹرائل کیا جائے۔سیاسی جماعتوں سے رابطے اور بانی چئیرمین کے سپریم کورٹ کو خط کے بارے میں پی ٹی آئی کی لیگل کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا گیا۔