عمران خان پر ہونے والی سختیوں کی مذمت کرتا ہوں،مولانا فضل الرحمان

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ نواز شریف، آصف زرداری پر ظلم کیخلاف ان کے ساتھ کھڑا ہوا، آج بانی پی ٹی آئی پر ہونے والی سختیوں کی مذمت کرتا ہوں۔



قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کو تقسیم نہیں ہونے دیا، پہلے مسودے اور آج کے مسودے میں واضح فرق ہے۔



انہوں نے کہا کہ ایک مسئلہ اٹھا تھا کہ سپریم کورٹ کے جج صاحبان کی مدت ملازمت میں اضافہ کیا جائے، ایک جج سے حکمراں پارٹی اور دوسرے جج سے قائد حزب اختلاف گھبرا رہی ہے۔



فضل الرحمان نے کہا کہ پہلے بھی کہا تھا کہ آئینی اصلاحات لائی جائیں، عدالتی نظام کو ٹھیک کیا جائے، آئینی ترمیم کو شخصیات کے بیچ میں یرغمال کیوں بنایا جارہا ہے



ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں تبلیغی اصلاحات لائی جاتی ہیں، جب نواز شریف اور آصف زرداری پر ظلم ہوا تو ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہوا اور آج بانی پی ٹی آئی پر ہونے والی سختیوں کی مذمت کرتا ہوں۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ جن چیزوں کو ہم نہیں کر پا رہے تھے آج ہم ان کو کر پا رہے ہیں۔ آئین میں ترمیم دو تہائی اکثریت سے ہی ہوتی ہے شکر گزار ہوں حکومت میں شامل تمام جماعتوں نے ہماری ترمیم کو قبول کیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے