خواجہ آصف نے پولیس کو ٹرین واقعہ کی رپورٹ درج کرادی

khawaja asif

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی پاکستان ہائی کمیشن لندن کا دورہ کیا جہاں انہوں نےپاکستان ہائی کمیشن میں مقامی پولیس کو ٹرین واقعہ کی رپورٹ درج کرادی ہے۔

خواجہ آصف نے پولیس کوواقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ لندن میں نجی دورہ پرہوں، افسوسناک واقعہ 11 نومبرتقریباً ساڑھے 3 بجے الزبتھ لائن میں پیش آیا تھا۔

وزیردفاع نے بتایا کہ اپنے عزیز کے ہمراہ الزبتھ لائن کے ذریعے ریڈنگ جا رہا تھا،3 سے 4افراد پر مشتمل افراد نے ٹرین میں مجھے ہراساں کیا، میری بلا اجازت ویڈیو بنائی گئی اورنازیبا الفاظ کا استعمال بھی کیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مجھے چھری سے قتل کرنے کی دھمکی بھی دی گئی ، واقعہ میں ملوث کسی فرد کو بھی نہیں پہچانتا ہوں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ایسے مذموم واقعات باعث شرم اور قابل افسوس ہیں،لندن ٹرانسپورٹ پولیس سی سی ٹی وی ویڈیوز کی مدد سے متعلقہ ملزمان کا سراغ لگائے۔

لندن ٹرانسپورٹ پولیس وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کے ساتھ ٹرین میں پیش آنے والے نازیبا واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔

واضح رہے کہ لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر حملے کے بعد ایک اور ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہے، جہاں نامعلوم مبینہ پی ٹی آئی حامی نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے ساتھ ٹرین سے نکلتے وقت بدتمیزی کی اور پھر دھمکی بھی دی۔

خواجہ آصف لندن میں الزبتھ لائن ساتھی کے ہمراہ سفر کر رہے تھے، نامعلوم شخص نے پہلے جملے کسے اور پھر دھمکی آمیز الفاظ استعمال کیے۔

برطانوی دارالحکومت میں نامعلوم شخص نے خواجہ آصف کا تعاقب کیا اور انہیں چاقو سے حملے کی دھمکی دی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے