وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

prime ministar

وزیراعظم شہبازشریف نے قوم سے باران رحمت کے لیے نمازاستسقا ادا کرنےکی اپیل کردی۔وزیراعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ علمائے کرام اور مشائخ عظام نماز استسقا کے اہتمام میں کردار ادا کریں.

وزیر اعظم نے کہا کہ ‎بارش سے ماحول بہترہوگا اور بیماریوں سےنجات میں بڑی مدد مل سکتی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کے زیر اہتمام تمام مساجد میں نماز استسقا کا اہتمام کیا جائے، ‎موجودہ صورتحال میں باران رحمت کی شدت سے ضرورت ہے۔
اس سے قبل آج پنجاب میں محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام مساجد میں باران رحمت کے لیے نماز استسقا ادا کی گئی۔ سیکرٹری اوقاف نے کہا کہ کل نماز جمعہ کے بعد بھی صوبے بھر کی جامع مساجد میں نماز استسقا ادا کی جائےگی۔

سیکرٹری اوقاف کا کہنا تھا کہ عالمی موسمیاتی تبدیلیوں سے پورا خطہ شدید متاثر ہوا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے