جسٹس محسن اختر کیانی اہم سماعت سے قبل دل کی تکلیف میں مبتلا، وجوہات آگئیں
اسلا م آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کی طبیعت ناسازی پر کیسز کی کازلسٹ منسوخ کر دی گئی۔ جسٹس بابر ستار کیخلاف سوشل میڈیا پر توہین عدالت کیس کی کازلسٹ بھی منسوخ کر دی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کیس کی آئندہ تاریخ بعد میں جاری ہوگی،جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بنچ نے آج سماعت کرنا تھی،بنچ کے سربراہ کی عدم دستیابی کی وجہ سے آج سماعت نہیں ہو سکے گی
،ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس محسن اختر کیانی دل کی تکلیف میں مبتلا ہیں تاہم ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس کے پیچھے کوئی بڑی وجہ ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی کل بھی ناسازی طبیعت کے باعث چھٹی پر تھے،گزشتہ روزبھی جسٹس محسن اختر کیانی کی کورٹ کی کازلسٹ کینسل ہو گئی تھی،عدالت نے پی ٹی اے سمیت فریقین سے آج رپورٹس طلب کررکھی تھیں۔