وفاقی حکومت کا ہفتے کی تعطیل ختم کرنے پر غور
وفاقی حکومت نے ہفتے کے دن کی تعطیل ختم کرنے پر غور شروع کر دیا۔
ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نے ہفتے کے دن کی تعطیل ختم کرنے کے حوالے سے تمام وزارتوں سے رائے مانگ لی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام وزارتوں سے رائے ملنے پر وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔
ذرائع کابینہ ڈویژن کے مطابق ہفتے کے روز کی چھٹی سے ملنے والے نتائج خاطر خواہ نہیں، چھٹی ختم کرنے پر غور عیدالاضحیٰ کے بعد کابینہ اجلاس میں کیا جائے گا۔