پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید اینٹی ٹیررزم کورٹ میں پیش

WhatsApp Image 2024-06-06 at 1.33.16 PM

صنم جاوید کو اینٹی ٹیرارزم کورٹ میں پیش کر دیا گیا۔پولیس نے صنم جاوید کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔صنم جاوید کے وکلاء نے مقدمہ سے بری کرنے کے لیے دلائل دیے، پی ٹی آئی رہنما کے وکلاء نے دلائل مکمل کر لیے۔دوران سماعت صنم جاوید نے بھی عدالت سے اجازت لے کر بات کی۔صنم جاوید نے کہا کہ ہائی پروفائل میٹنگ میں سازش کی بات ہو رہی ہے، جب میٹنگ ہوئی اس وقت میں پی ٹی آئی کی نہ کارکن تھی نہ عہدیدار۔عدالت کے اندر صنم جاوید کے وکلاء کے ویڈیو بنانے پر عدالت کا نوٹس لے کر ویڈیو بنانے والے وکلاء کی سخت سرزنش کی۔صنم جاوید کے وکلاء نے عدالت سے معافی مانگ لی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے