ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 17 جون کو ہوگی

ملک میں ذی الحج  1445 ہجری کا چاند نظر آگیا اور عید الاضحیٰ 17 جون پیر کو ہوگی۔

ذی الحج چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت کراچی میں ہوا۔ 

پشاور، کوہاٹ، کرک، اٹک سمیت ملک کے مختلف علاقوں سے شہادتیں موصول ہوئیں۔

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ ملک میں یکم ذی الحج 8 جون اور 10 ذی الحج یعنی عید الاضحیٰ 17 جون بروز پیر کو ہوگی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے