انسٹا گرام پر فالوورز کی دوڑ میں ہانیہ عامر نے عائزہ خان کو مات دے دی

پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر تمام پاکستانی اداکاراؤں کو شہرت میں پیچھے چھوڑ دیا۔ہانیہ عامر کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد14.1 ملین ہوگئی ہے جس سے وہ سوشل میڈیا پر پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔

اس سے قبل پاکستان میں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی اداکارہ عائزہ خان تھیں۔عائزہ اب سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکاراؤں میں دوسرے نمبر پر ہیں جن کے سوشل میڈیا پر فالوورز کی تعداد 14 ملین ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے