پاک بھارت ٹاکرا، اداکارہ ماورا حسین بھی ’گرین شرٹس ’کی فتح کیلئے پر امید

WhatsApp Image 2024-06-09 at 7.09.44 PM

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئےآج ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے نے پاکستانی اداکارہ ماورا حسین میں بھی جوش و ولولہ پیدا کردیا۔شائقین کرکٹ کی نظریں آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرے پر جمی ہوئی ہیں جو اب سے کچھ دیر بعدنیویارک کے نساؤ کاؤنٹی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔جوش و ولولے اور سنسنی خیز معرکے سے قبل پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے بھی گرین شرٹس کو سپورٹ کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر دھماکے دار انٹری کردی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماورا حسین نے مختصر دورانیے پر مشتمل ویڈیو جاری کی جس میں انہیں گرین شرٹ پہنے دیکھا گیا۔ویڈیو کے کیپشن میں ماورا حسین نے ہیش ٹیگ ’پاکستان بمقابلہ بھارت’ استعمال کیا اور اپنے موڈ کا احوال بھی دیا۔ماورا حسین کی اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے بھارتی مداحوں نے ’صنم تیری قسم’ کی سارو سے پاکستان کو سپورٹ کرنے پر ناراضی کا بھی اظہار کردیا۔جبکہ پاکستانی شائقین انکے جذبے کو سراہتے نظر آئے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے