سوشل میڈیا پر سونکشی سنہا کی نئی تصاویر مداحوں کو بھاگئیں
اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حال ہی میں پینٹ سوٹ زیب تن کیے اپنی تصاویر جاری کیں جس کے کمنٹ سیکشن میں مداح ان کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔ڈیزائنر ‘کنیکا گوئنکا‘ کا ڈیزائن کردہ پھولوں کے پیٹرن اور ان پر موجود نفیس کامدانی والا ڈریس اداکارہ نے گولڈن زیورات کے ساتھ پہنا۔سوناکشی نے سیاہ اور نیلے رنگ کے امتزاج والے کیٹ آئی لائنر اور گلابی رنگ کی لپ اسٹک کیساتھ اپنی دلکشی میں اضافہ کرتے ہوئے اپنے لک کو مکمل کیا۔