بینش سلیم، رضوان رضی، نجم ولی کو لیکر آیا ہوں۔ پی ٹی وی کو منافع بخش ادارہ بنائیں گے،وزیراطلاعات
وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ ماریہ ذوالفقار،بینش سلیم،رضوان رضی ،نجم ولی اورامین حفیظ کو لائے ہیں۔پی ٹی وی کو منافع بخش ادارہ بنائیں گے۔سرکاری ٹی وی کو نیا فیس دیں گے،اپوزیشن کو بھی اسپیس ملے گی
عطا تارڑ نے مزید کہا پی ٹی وی میں سیاسی بھرتیوں کے نام پر ظلم کیا جاتا رہا۔سیاسی سفارش پرایسے لوگوں کو بھرتی کیا گیا جو گھر بیٹھ کر تنخواہیں لیتے ہیں اس کا علاج کرنا ہے۔تمام سفارشی شوزبند کردیئے ہیں