حکومت اورپی ٹی آئی کے درمیان معاملات طےپاگئے،بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بیرسٹر گوہر کی ملاقات متوقع

عمران خان

بانی پی ٹی آئی عمران خان سےملاقات اور 15 اکتوبر کواحتجاج سے متعلق حکومت اور پی ٹی آئی میں رابطہ ہوگیا ۔

ذرائع کےمطابق وزیرداخلہ محسن نقوی نے گزشتہ رات چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔وزیرداخلہ نے بیرسٹر گوہر کو آج سہ پہر بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی یقین دہانی کروادی۔

 ذرائع کاکہنا ہےمحسن نقوی نےانفرادی طورپربیرسٹرگوہر کوملاقات کی یقین دہانی کروائی ہے۔

بیرسٹرگوہر کی جانب سےبانی پی ٹی آئی کےذاتی معالج کی ملاقات کی بھی درخواست کی گئی ہے۔

گزشتہ روزبیرسٹر گوہر نے عمران خان سےملاقات کے لیے وزارت داخلہ کو درخواست دی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ان کی اورحامد خان کی عمران خان سے ملاقات کروائی جائے۔پاکستان تحریک انصاف نے 15 اکتوبر کو ڈی چوک اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔ ترجمان پی ٹی آئی وقاص اکرم شیخ کا کہنا ہے کہ اگر حکومت عمران خان سے ملاقات کروا دیتی ہے تو15 اکتوبر کےاحتجاج کی کال واپس لے لیں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے