پروڈکشن آرڈر پر پی ٹی آئی کے گرفتار ارکان کو پارلیمنٹ ہاؤس پہنچا دیا گیا
قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کےلیےتحریک انصاف کے گرفتار اراکین اسمبلی کو پارلیمنٹ ہاؤس پہنچا دیا گیا۔
پی ٹی آئی کے10 ارکان کو قائم مقام سارجنٹ ایٹ آرمز کے حوالے کیا گیا۔ پولیس کی بھاری نفری ارکان پارلیمنٹ کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچی۔
ارکان قومی اسمبلی میں وقاص اکرم شیخ، زین قریشی، ملک اویس، ملک عامر ڈوگر، احمد چٹھہ، زبیر خان، احد علی شاہ، نسیم علی شاہ، شیر افضل مروت اور یوسف خان شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نےپارلیمنٹ ہاؤس سےگرفتارپی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے۔ گرفتار 10 ارکان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں۔