پی ٹی آئی کا21ستمبرکولاہورمیں جلسہ، پولیس کو کریک ڈاؤن کا حکم
پی ٹی آئی نے21ستمبرکولاہورمیں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔تحریک انصاف نےمینار پاکستان لاہور میں جلسے کی اجازت کے لیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دے رکھی ہے۔
پی ٹی آئی کےممکنہ لاہورجلسے سےقبل پنجاب پولیس نےکریک ڈاؤن شروع کردیا۔پولیس حکام نےتمام ایس ایچ اوزکو 9 مئی میں ملوث بقیہ ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دے دیا۔
پولیس حکام کاکہناہے تمام ڈویژنل ایس پیزکریک ڈاؤن کی نگرانی کریں گے۔پولیس حکام کےمطابق جلسہ کا مقام فائنل ہونے پرحتمی سیکیورٹی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سےاجازت ملنے پرسیکیورٹی ڈیوٹی لگائی جائے گی۔پنڈال کےداخلی دروازوں پر کیمروں سے ریکارڈنگ کی جائے گی۔
پولیس حکام کا مزید کہنا ہے داخلی دروازوں پر تعینات اہلکاروں کے پاس 9 مئی میں مطلوب ملزمان کی تصاویراورڈیٹا موجود ہوگا۔
دوسری جانب لاہورجلسہ روکنےکیلئےہائیکورٹ میں درخواست مرزاواحدرفیق نےدائرکی۔جس میں ڈپٹی کمشنرلاہور، پی ٹی آئی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایاکہ ڈی سی لاہوردہشت گردی کے پیشِنظرجلسے کی اجازت نہیں دے رہے۔
درخواست میں مزیدکہا گیاکہ پی ٹی آئی کے جلسوں میں عدلیہ کے خلاف تقاریر کی جاتی ہیں، آئینی اداروں کے خلاف تقاریر کر کے ان کی توہین کی جاتی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی کو پنجاب بھر میں کہیں پر بھی جلسہ کرنے سے روکا جائے۔