وفاقی حکومت نےسپریم کورٹ سے ڈیمزفنڈز کی رقم مانگ لی

دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز

دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز

سپریم کورٹ میں دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز فنڈز کیس کی سماعت میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے ایک متفرق درخواست دائر کی ہے، ڈیمز فنڈز کے پیسے وفاق اور واپڈا کو دیئے جائیں۔دوران سماعت چیف جسٹس نےاستفسار کیا کہ ڈیمز فنڈز میں کتنے پیسے ہیں؟ جس پر وکیل واپڈا سعد رسول نے بتایاکہ تقریباً 20 ارب روپے ڈیمز فنڈز میں موجود ہیں۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ کیس شروع کیسے ہوا؟وکیل واپڈا نے جواب دیتے ہوئےکہ سپریم کورٹ نے واپڈا کے زیر سماعت مقدمات کے دوران 2018 میں ازخود نوٹس لیا تھا، سپریم کورٹ کے ڈیمز فنڈز عمل درآمد بنچ نے 17 سماعتیں کیں، جس پر چیف جسٹس نے کہاکہ واپڈا کے اور بھی کئی منصوبے ہونگے، کیا سپریم کورٹ واپڈا کے ہر منصوبے کی نگرانی کرتی ہے؟
وکیل واپڈا نے کہا کہ ڈیمز کی تعمیرپرپرائیویٹ فریقین میں تنازعات تھے۔سپریم کورٹ نے پرائیویٹ فریقین کے تنازعات متعلقہ عدالتوں کے بجائے اپنے پاس سماعت کیلئے مقرر کیے ہماری استدعا ہے کہ پرائیویٹ فریقین کے تنازعات متعلقہ عدالتی فورمز پر ہی چلائے جانے چاہیں۔ سپریم کورٹ نے کیس کا متعلقہ ریکارڈ طلب کرلیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے